جزیرہ نما
معنی
١ - خشکی کا وہ بڑا قطعہ جو تین طرف سے دریا یا سمندر کے پانی سے گھرا ہوا ہو۔ "عرب کا ملک حدود طبعی کے لحاظ سے ایک جزیرہ نما ہے۔" ( ١٩١٥ء، ارض القرآن، ٨٣:١ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'جزیرہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'نمودن' سے مشتق صیغۂ امر 'نما' بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب 'جزیرہ نما' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٦ء میں "فوائد الصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - خشکی کا وہ بڑا قطعہ جو تین طرف سے دریا یا سمندر کے پانی سے گھرا ہوا ہو۔ "عرب کا ملک حدود طبعی کے لحاظ سے ایک جزیرہ نما ہے۔" ( ١٩١٥ء، ارض القرآن، ٨٣:١ )